بحریہ ٹاون کراچی میں سفید افریقی شیر کے 6 بچوں کی پیدائش

ایک نیوز: بحریہ ٹاؤن کراچی میں سفید افریقی شیر کے 6 بچوں کی پیدائش عمل میں آئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈین زو میں سفید افریقی شیر کے 6 بچوں کی پیدائش جنوبی ایشیا میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

ڈین زو انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیدائش کے وقت بچوں کا وزن تقریبا ایک کلو تھا۔ سفید افریقی شیر کے تمام 6 بچے نر ہیں۔