ایک نیوز: ن لیگ کو عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ جہاں پنجاب اسمبلی کی نشست پر لیگی امیدوار نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 5 سے نون لیگ کے امیدوار عاطف حسین گیلانی نے تحریک لبیک میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عاطف حسین گیلانی کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔
اٹک کی اس نشست سے نون لیگ نے سابق ایم این اے ملک اعتبار کو ٹکٹ جاری کیا۔ جس کے بعد عاطف حسین گیلانی کا پی پی پانچ سے تحریک لبیک کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
عاطف حسین شاہ نون لیگ کے امیدوار ملک اعتبار کے مد مقابل ہوں گے۔