پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کا کوٹہ بھی ہاتھ سے گیا

Jan 15, 2024 | 14:49 PM

ایک نیوز: الیکشن کمیشن نے اقلیتی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردیں۔ پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا مل گیا۔ قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کے کوٹے سے بھی محروم ہوگئی۔ 

قومی اسمبلی کی 10 مخصوص نشستوں پر 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قراردے دیا گیا ہے۔ تاہم اس فہرست میں پی ٹی آئی کے اقلیتی امیدوار شامل نہیں ہیں۔ 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اقلیتی امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو دی گئی تھی۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دے رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بحال کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں