ویب ڈیسک : بھارت میں ایک پرواز میں تاخیر پر مسافر نے مشتعل ہوکر پائلٹ کو مکا جڑ دیا۔ مسافر، ساحل کٹاریا، روانگی میں 13 گھنٹے کی تاخیر سے مشتعل ہوگیا تھا۔
شدید دھند کے باعث بھارت کے بہت سے علاقے سفر کے قابل نہیں۔ سڑکوں کے علاوہ فضائی سفر میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ دہلی سے گوا کی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز میں دھند کے باعث 13 گھنٹے کی غیر معمولی تاخیر ہوئی تھی۔
Not going to lie - expected this to happen. Did not know it would happen so soon.
— Ravi Handa (@ravihanda) January 15, 2024
Context: a passenger punched an Indigo pilot because the flight was delayed.
And since there are no strong laws in India to prevent this, it will happen again. pic.twitter.com/P3bnTSGAGD
اس حوالے سے وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ جب شدید دھند کے باعث پرواز میں تاخیر کا اعلان کیا تو ساحل کٹاریا نے تیزی سے آگے بڑھ کر اسے مکا مارا۔ ساتھ کھڑی ہوئی فلائٹ اٹینڈنٹ نے فوراً اس کے اور مسافر کے درمیان کھڑے ہوکر کہا سر آپ ایسا نہیں کرسکتے۔
کپتان کی شکایت پر ساحل کٹاریا کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ملزم ساحل کٹاریا کو طیارے سے اتار کر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس کے حوالے کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مسافر ساحل کو ’’نو فلائی لسٹ‘‘ میں ڈال دیا گیا اوراب وہ بھارت اور بھارت سے باہر فضائی سفر نہیں کرسکے گا۔
سوشل میڈیا پر ساحل کٹاریا کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ پولیس کی زیر حراست ٹارمک سے باہر جارہا ہے وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر کہتا ہے ’’ سوری سر‘‘ تاہم ویڈیو بنانے والے کی آواز آتی ہے ’’ نو سوری‘‘۔