مہسا ہنگاموں کی کوریج کرنیوالی ایرانی خواتین صحافی 17 ماہ بعد رہا

Jan 15, 2024 | 14:25 PM

ویب ڈیسک : ایران میں ستمبر 2022 سے پھوٹنے والے ہنگاموں کی کوریج کے جرم میں گرفتار ہو کر سزائے قید پانے والی دو صحافی خواتین کو 17 ماہ بعد عدالت نے ضمانت پر رہائی دے دی ہے۔

ستمبر 2022 میں بائیس سالہ مہہسا امینی کی ایرانی اخلاقی پولیس کی حراست میں ہلاکت ہوئی تھی۔ مہسا امینی کو ایران میں خواتین کے لیے نافذ کیے گئے ' ڈریس کوڈ' کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔

 مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک بھر میں احتجاج اور ہنگامے شروع ہو گئے۔ جن کی کوریج کرنے کے جرم میں نیلو فر حمیدی اور الٰہی محمدی کو حراست میں لے کر مقدمہ چلایا گیا اور دوں کو بالترتیب 13 اور 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

اب 17 ماہ سے جیل میں سزا کاٹنے والی دونوں خواتین کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہے کہ ان کی اپیلیں عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ تاہم دونوں کے اس دوران بیرون ملک جانے پر پابندی ہو گی۔
 

مزیدخبریں