سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ کردیا گیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ کردیا گیا
کیپشن: Gold price per tola has been increased again today

ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 814 روپے پر پہنچ ہورہا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2075 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔