افغانستان کے اندر سے دہشتگردی کے خطرات: پاک، ایران باضابطہ مذاکرات جاری

افغانستان کے اندر سے دہشتگردی کے خطرات: پاک، ایران باضابطہ مذاکرات جاری
کیپشن: Threats of terrorism from inside Afghanistan: Pakistan, Iran formal talks continue

ایک نیوز: افغانستان کے اندر سے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان باضابطہ مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق افغانستان پر ایرانی صدر کے نمائندہ خصوصی حسن کاظمی قمی ایرانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

حسن کاظمی قمی کے ہمراہ ایرانی وفد کل رات اسلام آباد پہنچا۔ مذاکرات میں دونوں ممالک میں دہشت گردی میں افغان سرزمین کے استعمال نہ ہونے کو یقینی بنانے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

جیش العدل ایران کے خلاف اور کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔