ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنما گھر پہنچ گئے

Jan 15, 2024 | 12:14 PM

ایک نیوز: عدالتی حکم کے باوجود ائیرپورٹ سے لاپتہ عبداللہ کاہلوں کی بازیابی کیس میں نیا موڑ آگیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی پی 76 سرگودھا کے امیدوار کی ائیرپورٹ سے گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت دفاع اور داخلہ کے حکام ، ڈپٹی اٹارنی جنرل چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت بابراعوان نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ عبد اللہ کاہلوں گھر پہنچ گیا ہے۔ عبداللہ کاہلوں کی فیملی نے آگاہ کیا کہ وہ گھر پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبد اللہ کاہلوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔ 

عدالت نے عبد اللہ کاہلوں کی عدم بازیابی پر جوائنٹ سیکریٹری داخلہ و دفاع کو آج طلب کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں