اے این ایف کی کارروائیاں: 417 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں: 417 کلو منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations: 417 kg of drugs recovered, 6 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ روز 7 کارروائیوں میں 417 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

مندرہ ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب  156 کلو چرس اور 48 کلو افیون برآمد ہونے پر 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ نوکنڈی سے 52 کلو چرس، 41 کلو افیون اور 21 کلو مارفین برآمد کی گئی۔ 

ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب 85.2 کلو چرس برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ خار بارڈر باجوڑ میں دو مختلف کارروائیوں میں 10 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گلبرگ کالونی فیصل آباد سے 2.1 کلو چرس اور 6 بوتلیں شراب برآمد ہونے پر ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

جی ٹی ایس چوک فیصل آباد کے قریب ملزم سے 1.1 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب 1 کلو آئس برآمد ہونے پر ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔