اسموگ کے بادل چھٹیں گے یانہیں؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی 

Jan 15, 2024 | 10:23 AM

ایک نیوز: آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ اسی طرح پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔

اسی طرح بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

مزیدخبریں