ایک نیوز:کراچی سے صبح سویرے لاہور کے لیے روانہ ہونے والی شالیمار ایکسپریس کی کچھ بوگیاں پٹری سے اترنے کی اطلاعات ہیں۔
ترجمان ریلوے ریاض الدین کے مطابق حادثہ بن قاسم ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ حادثہ کچھ دیر پہلے پیش آیا، مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتری ہیں۔ جس کے بعد ریلیف ٹرین بن قاسم بادل نالا پہنچا دی گئی ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے افسران موقع پر موجود ہیں۔ جلد ٹرین روانہ کردی جائے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ صبح 7 بجکر 51 منٹ پر پیش آیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق اسی مقام پر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران یہ تیسرا واقعہ ہوا ہے۔
کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی عوامی اور ہزارا ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک سے روانہ کر دیا گیا۔ اپ ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔