ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال نےکہاہےکہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب دو محبت کرنے والوں کو بچھڑتا ہوا دیکھتی ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ میرا اپنا ہے یا کوئی غیر ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ مومنہ اقبال نےایک نجی چینل کےپروگرام میں بطورمہمان شرکت کی جس میں اداکارہ سےمختلف پہلوبارےسوال جواب کئےگئے۔
مومنہ اقبال سےشادی سےمتعلق سوال کیاگیاجس کےجواب میں اداکارہ نےاپنے والدین کی مثال دی اور کہا کہ وہ چاہتی ہیں ان کا ہونے والا شوہر والد جیسا ہو۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ خواہش ہے کہ میرے والد کو بھی ان کے جیسے ہی داماد ملیں جو اپنی اہلیہ یعنی ہمارا اسی طرح خیال رکھیں جس طرح وہ رکھتے ہیں کیونکہ آج کل طلاقوں کی شرح بہت بڑھ رہی ہے۔
مومنہ اقبال اس بارےگفتگوکرتی ہوئی رو پڑیں اور کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے جب دو محبت کرنے والوں کو بچھڑتا ہوا دیکھتی ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ میرا اپنا ہے یا کوئی غیر ہے، یہ علیحدگی میرے گھر ہوئی یا کسی اور کے گھرمجھے دکھ ہوتا ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ آج کل شوبز انڈسٹری میں بھی کافی طلاقیں اور بریک اپ دیکھنے میں آئے ہیں اور بعد میں پیٹ پیچھے لڑکے کو اس لڑکی کے لیے اور لڑکی کو اس لڑکے کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے سناجاتا ہے۔
انہوں نے علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑوں سے درخواست کی کہ آپ کا بریک اپ ہو یا طلاقیں ہوں اسے سوشل میڈیا سے دور رکھیں، کیونکہ جب آپ ایک دوسرے کے بارے میں سوشل میڈیا پر آکر برا بھلا کہتے ہیں تو وہ لوگ بھی خاموش نہیں رہ سکتے جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، جو انہیں جانتے تک نہیں وہ ان کے بارے میں ایسے تبصرے کرتے ہیں جیسے وہ سب جانتے ہوں۔