ایک نیوز: پاسپورٹ کے نفاذ کے خلاف چمن میں دھرنے کے حوالے سے کوئٹہ کے شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔
پاسپورٹ کے نفاذ اور بارڈر کے حوالے سے کوئٹہ کی عوام نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرز اس لیے بنائے جاتے ہیں کہ ایک ملک میں قانونی طور پر جایا جا سکے۔ پاکستان کی جانب سے جو ایکشن لیا گیا ہے یہ ہماری حفاظت کے لیے ہے۔
عوام کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کسی ملک میں بھی آپ چلے جائیں آپ کو بغیر ویزا یا پاسپورٹ کے داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔ جو لوگ قانونی طریقے کو ختم کرنے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں یہ بالکل بے وقوفی ہے۔ یہ لوگ اپنے وقت اور روزگار کو تباہ کر رہے ہیں۔
عوام کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے حالات بہت حساس ہیں اور اس وقت میں ایسے اقدام بہت مثبت اور ضروری ہیں۔ اس اقدام پہ دھرنا نہیں ہونا چاہیے اور قانونی طریقے سے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ بارڈر لگانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ یہ ہماری حدود ہے اور اس حدود سے نہ تو ہم نے خود باہر جانا ہے نہ کسی اور کو اندر آنے دینا ہے۔