گوجرانوالہ:شدیددھندکےباعث بس الٹ گئی،2جاں بحق،25زخمی

گوجرانوالہ:شدیددھندکےباعث بس الٹ گئی،2جاں بحق،25زخمی
کیپشن: Gujranwala: Bus overturned due to heavy fog, 2 dead, 25 injured

ویب ڈیسک:گوجرانوالہ میں شدیددھندکےباعث بس الٹ گئی،حادثےمیں دومسافرجاں بحق اور25افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں راہوالی کےقریب جی ٹی روڈپردھندکےباعث بس الٹ گئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیوں کاآغازکردیا،بس حادثےمیں دومسافرجاں بحق اور25افرادزخمی ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق لاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا،بس کوہاٹ سےلاہورجاتےہوئےحادثےکاشکارہوئی،بس میں 50مسافرسوارتھے،متعددکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔