بادام کامعیارچیک کرنےکےکچھ طریقےجانیں

بادام کامعیارچیک کرنےکےکچھ طریقےجانیں
کیپشن: Learn some ways to check the quality of almonds

ویب ڈیسک: بادام اچھے اورخالص ہیں یانہیں،معیارچیک کرنےکے کچھ آسان طریقےجانیں۔
تفصیلات کےمطابق اکثرپاکستانی گھرانوں میں صبح کےوقت چندبادام کھاناعام بات ہےکیونکہ یہ صحت کی بہتری کےعلاوہ دماغ کوبھی تیزکرتےہیں،اگربادام خراب ہوتوپھرفائدےکےبجائےالٹانقصان بھی پہنچاسکتےہیں،لیکن بادام کےمعیارکایقین ہےجوآپ روزانہ کھاتےہیں۔
توہم آپ کوچندایسےطریقےبتائیں گےجن پرغورکرکےاورانہیں اپناکرآپ اس گری دارمیوےکےمعیاربارےجان سکتےہیں۔
ذائقہ اور خوشبو:
عام طورپربادام ذائقےمیں میٹھے،خوشبوداراورکرنچی ہوتےہیں،اگران کاذائقہ خراب ہوکڑواہٹ ہویاپھرچبانےمیں نرم ہوں توپھرسمجھ جائےکےیہ خراب ہےتوان کوچھوڑدیناہی بہترہےکیونکہ یہ بعض کیمیکلزجیسےفائٹک ایسڈ کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے جو کہ بادام کی بیرونی تہہ میں قدرتی زہر ہوتا ہے، اعلیٰ قسم کے بادام تازہ، میٹھے اور کرنچی ہوتے ہیں۔اگر بادام سے بو آرہی ہوں تو سمجھ لیں کہ یہ کھانے کے قابل نہیں ہیں۔
ظاہری شکل:
بادام کےمعیارکوجانچنےکایہ بھی ایک طریقہ ہےجس سےظاہرشکل ،رنگ اورساخت کودیکھناہوتاہے، اچھے کوالٹی کے بادام کی ساخت بھوری اور بے داغ ہوتی ہے۔اگر آپ کو اس کی رنگت میں فرق نظر آئے یعنی کہیں سے رنگ تیز کہیں سے ہلکا، یا اگر بادام زیادہ سیاہ نظر آتے ہیں تو یہ معیار کے مسائل کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔
پانی کا ٹیسٹ:
باداموں کو پانی کے پیالے میں رکھیں، اگر اچھی کوالٹی کے بادام ہوئے تو وہ پانی میں ڈوب جائیں گے، بادام کو نیچے تک ڈوب جانا چاہیے کیونکہ وہ وزنی ہوتے ہیں، اگر بادام تیرتے رہے تو سمجھ لیں کہ میوہ پرانا ہو چکا ہے یا پھر خراب ہے۔
بادام خریدتے وقت کس چیز کا خیال رکھنا چاہیے؟
بادام لیتے وقت یہ ضرور دیکھیں کہ اس پر کسی قسم کے نشانات تو نہیں بالخصوص سیاہ دھبے، بادام خریدنے سے پہلے ہمیشہ بیرونی تہہ کو چیک کریں اور ایسے بادام خریدنے سے گریز کریں جن پر کالے دھبے ہوں کیونکہ یہ خراب معیار کی نشاندہی کرتے ہیں۔