شہری کیلئےلینڈمافیاکالفظ لکھنااخبارکومہنگاپڑ گیا

Jan 15, 2024 | 05:29 AM

ویب ڈیسک:بھارتی شہری نےلینڈمافیاکالفظ لکھنےپراخبارکوبرابھلاکہنےکی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اترپردیش کےضلع پرتاب گڑھ میں ایک شہری نےاپنےبارےمیں اخبارمیں لینڈمافیاکالفظ استعمال ہونےپراخبارکودوگھنٹےتک برابھلاکہنےکی اجازت مانگ لی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق پرتیک سنہانامی شہری کی جانب سےسب ڈویژنل مجسٹریٹ کودرخواست لکھی گئی جس میں درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ میری زمین پر "بغیر کسی وجہ کے" بلڈوزر چلایا گیا، اخبارمیں الٹا مجھ پرزمین کےقبضےمیں ملوث ہونےکاالزام لگایاگیا،اوراخبارمیں ایک مضمون لکھاگیاجس میں میرےبارےمیں’ لینڈمافیا‘کالفظ استعمال کیاگیاہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق درخواست گزار کے مطابق  اخبار میں شائع ہونے والے اس مضمون میں ثبوت کی کمی ہے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔خط میں لکھا گیا، ’’اسی (آرٹیکل) کو مد نظر رکھتے ہوئے میں15 جنوری کو دوپہر 12 بجے بیورو چیف اور رپورٹر کودو گھنٹے تک مائیک پر برا بھلا کہنے کی اجازت چاہتا ہوں، مجھے ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہےکہ پرتیک سنہا کی جانب سے اخبار کو ہتک عزت کا نوٹس بھی بھیج دیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ درخواست کے خط میں اس شخص نے ایک لمحے کے لیے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اجازت ملنے پر کسی قسم کے تشدد یا دھمکیوں کا سہارا نہیں لے گا۔

مزیدخبریں