ویب ڈیسک:مسلسل پانچ دہائیوں سےبرگرکھانےوالےشہری کو گنیز ورلڈ ریکارڈمیں شامل کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک امریکی شہری نے50سال تک مسلسل برگرکھاکر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست وسکونسن سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ شہری ڈونلڈ گورسکی نے17 مئی1972 کو’بِگ میک‘ برگر کھانے کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ گزشتہ پانچ دہائیوں سے کم از کم روازنہ ایک برگر کھا رہے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ حکام کےمطابق گورسکی نے2018 میں30 ہزار برگرکھانے کا سنگ میل عبور کیا۔ یہ ریکارڈ2021 میں اپ ڈیٹ ہوا جب انہوں نے32 ہزار برگر کھا کر مکمل کیے اور پھر جنوری2023 تک گورسکی نے کل33 ہزار 400 برگر کھانے کا کارنامہ سرانجام دیا اور اب ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں شامل کرلیا گیا۔
ڈونلڈ گورسکی کا کہنا ہے کہ جب 1970 میں مجھے پہلی بار گنیز ورلڈ ریکارڈ کی کتاب ملی تو میں نے اس میں دیکھ کر کہا کہ یہ ایک ریکارڈ ہے جو میں توڑ سکتا ہوں اس کے بعد1972 میں،میں نے اپنا پہلا برگر کھایا اور تب سے اب تک میں روز کھا رہا ہوں اور گنتی بھی کر رہا ہوں۔
ڈونلڈگورسکی نے بتایا کہ گنیز بک کو میرے ریکارڈ کی نشاندہی میں 25 برس لگے۔ یہ صرف ایک دن کے لیے ریکارڈ بک میں آنے کا ریکارڈ کبھی نہیں تھا بلکہ یہ ایک روزمرہ کا ریکارڈ تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے کیسے 50 سال گزر گئے پتا ہی نہیں چلا۔
ڈونلڈ گورسکی کا کہنا ہے کہ مجھے قدرت کی جانب سے بہترین میٹابولزم اور اچھی صحت ملی ہے جس کی وجہ سے روزانہ برگر کھانے کی و جہ سے بھی میرا وزن زیادہ بڑھا نہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام کے مطابق ڈونلڈ گورسکی کا ریکارڈ پہلی بار 1999 میں باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا تھا جب انہوں نے 15 ہزار 490 برگر کھانے کا سنگ میل عبور کیا تھا۔
پانچ دہائیوں سےبرگرکھانےوالاشہری گنیز ورلڈ ریکارڈمیں شامل
Jan 15, 2024 | 05:03 AM