یرغمالیوں کی رہائی کیلئےاحتجاجی ریلی،اسرائیلی وزیرکی شرکت

Jan 15, 2024 | 04:34 AM

ویب ڈیسک: تل ابیب میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئےاحتجاجی ریلی نکالی گئی،جس میں اسرائیلی وزیرنےبھی شرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزقطرکی سفارتی کوششوں کےنتیجےمیں اسرائیل اورحماس کےدرمیان ایک معاہدہ طےپایاتھاجس میں حماس یرغمال اسرائیلی فوجیوں اورشہریوں کوعلاج کی سہولت دےگا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی مغویوں کی رہائی کیلئے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں اسرائیلی وزیر بینی گینٹز سمیت اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ 
میڈیارپورٹ کےمطابق احتجاجی ریلی میں اسرائیلی جنگی کابینہ کے ایک اور رکن گادی ایسین کوٹ بھی شریک ہوئےجبکہ اسرائیل کیلئے امریکی سفیر اور فرانسیسی صدر نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ریلی سے خطاب کیا۔
احتجاجی ریلی میں شریک ہونے والے اسرائیلی وزیر بینی گینٹز نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ کے لیے امداد میں ادویات اور دیگر اشیا کی مقدار بڑھا دے گا۔

مزیدخبریں