ویب ڈیسک:بیوی کی پانچویں شادی سےدلبرداشتہ ہوکرشوہرنےخودکوآگ لگاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اندورمیں افسوناک واقعہ پیش آیاجس میں بیوی کی پانچویں شادی پردلبرداشتہ ہوکرشوہرنےانتہائی قدم اٹھایا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق 2018میں 35سالہ سنیل نےایک خاتون سےشادی کی ،لیکن خاتون کی یہ چوتھی شادی تھی،دونوں میاں بیوی میں اختلاف کی وجہ سےخاتون گزشتہ ایک سال سے اپنےوالدین کےگھررہ رہی تھی،اوراس نےسنیل کےخلاف جہیزکاکیس بھی کیاہواتھا۔
پولیس کےمطابق اب خاتون نےپانچویں شادی کرلی ہےجس سےدلبرداشتہ ہوکرسنیل نےخودپرپٹرول چھڑک کرآگ لگازندگی کاخاتمہ کرلیا،خودکشی کرنےسےقبل سنیل نےایک ویڈیوبنائی اوراسے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ کے ساتھ شیئر کیا جس میں مبینہ طور پر کہا گیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کی پانچویں شادی سے ناراض ہے، جس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔