نیوزی لینڈسےشکست،قومی ٹیم اختلافات کاشکار

Jan 15, 2024 | 03:51 AM

ویب ڈیسک:پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،قومی ٹیم کودوسرےٹی20میچ میں ایک بارپھرشکست کاسامناکرناپڑا۔
تفصیلات کےمطابق دورہ نیوز ی لینڈکےدوران پاکستان کےمیزبان ٹیم کےساتھ پانچ میچوں کی سیریزشیڈول ہے،جس میں اب تک نیوزی لینڈکو2-0سےبرتری حاصل ہے،دوسرےٹی20میچ میں قومی ٹیم کوکیویزنے 21 رنز سے شکست کا دےدی۔جس کے بعد اب ٹیم میں ہونے والے اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ہیں ۔
ذرائع کےمطابق قومی ٹیم کےڈائریکٹرمحمدحفیظ اورکھلاڑیوں میں اختلافات کھل کرسامنےآنےلگےہیں،جس کی وجہ سینئرکھلاڑیوں پرلیگزکھیلنےپرپابندی ہے، جبکہ ان کے لیگ ٹیموں کے ساتھ معاہدے بھی تھے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےکھلاڑیوں کو’ انٹرنیشنل لیگ ٹی20‘کھیلنےکیلئےاین اوسی جاری کیئےتھےلیکن محمد حفیظ کی جانب سے کچھ کھلاڑیوں کو کلیئرنس دینے سے منع کر دیا گیا ، کلیئرنس نہ ملنے اور اعتراض کرنے پر سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ شدید تلخی ہوئی اور اس تلخی کے نتیجے میں کھلاڑیوں کی ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ بات چیت بھی کم ہو گئی۔ یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان ، اعظم خان اور محمد وسیم کے انٹرنیشنل لیگ ٹی 20سے معاہدے ہیں ۔

مزیدخبریں