ہانگ کانگ کوشکست ،پاکستان نےنیٹ بال چیلنج کپ جیت لیا

Jan 15, 2024 | 03:27 AM

ویب ڈیسک:نیٹ بال چیلنج کپ میں  پاکستان نےہانگ کانگ کوشکست دےکرسیریزجیت لی۔
تفصیلات کےمطابق ہانگ کانگ میں جاری چیلنج کپ میں پاکستان نےمیزبان ٹیم کوشکست دےکرسیریزاپنےنام کرلی۔قومی ٹیم نےسیریزدو،ایک سے جیت لی،پاکستان نے تیسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 33-58 سے شکست دے کر چیلنج کپ اپنے نام کیا۔
پاکستان نے اس سے قبل پہلا میچ 39-63 سے جیتا تھا جبکہ پاکستان کو  دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان کی جانب سے تیسرے میچ میں محمد وسیم اکرم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں