ویب ڈیسک:آسٹریلین اوپن میں کروشیاکےڈینوپرزمک شکست کےباوجودبھی عالمی نمبرون جوکووچ کیلئےمسئلہ بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق عالمی نمبرون جوکووچ کیلئےسال کاپہلامیچ مسئلہ بن گیاجس میں کروشیاکے18سالہ ڈینوپرزمک نےبھرپوراندازمیں مقابلہ کیاڈینومیچ توہارگئےمگرانہوں نےجوکووچ کیلئےمیچ کوبہت مشکل بنادیاتھا۔
جوکووچ کاپہلامیچ کروشیاکےڈینوپرزمک کےخلاف ریکارڈکاحصہ بن گیا،جوکووچ نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے کامیابی تو حاصل کی لیکن یہ ان کے گرینڈ سلیم تاریخ کا سب سے طویل پہلا راؤنڈ میچ بن گیا جو چار گھنٹے ایک منٹ تک جاری رہا ۔
سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ میں عالمی نمبر ون جوکووچ کے سامنےکروشیا کے ڈینو پرزمک تھے۔پہلے سیٹ میں جوکووچ نے نوجوان حریف کو سنبھلنے نہ دیا اور سیٹ چھ دو کے اسکور سے جیت لیا۔
لیکن دوسرے سیٹ میں ڈینو پرزمک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ دونوں کا اسکور ایک ایک پوائنٹس بڑھتا رہا ، اور مقابلہ ٹائی بریکر پر گیا ،جس میں ڈینو پرزمک نے سات پانچ کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے سیٹ میں بھی ڈینو پرزمک نے عمدہ کھیل پیش کیا ،16 منٹ تک جاری رہنے والے گیم میں پوائنٹ بناکر تین دو کی برتری بھی لے لی ۔ اس کے بعد جوکووچ کا تجربہ کام کر گیا اور انہوں نے سیٹ چھ تین سے جیت لیا ۔
میچ کا چوتھا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا ،جس میں جوکووچ نے چھ چار کی کامیاب کے ساتھ میچ بھی جیت لیا۔
یہ جوکووچ کے گرینڈ سلیم کی تاریخ کا طویل ترین پہلا راؤنڈ میچ تھا جو چار گھنٹے اور ایک منٹ جاری رہا۔