ویب ڈیسک:ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23 سالہ سپاہی ٹیپو رزاق شہید، 24 سالہ سپاہی سنی شوکت شہید کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کی گئی، 23 سالہ سپاہی شفیع اللہ کی لسبیلہ، 25 سالہ لانس نائیک طارق علی کی اورکزئی میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 25سالہ سپاہی محمد طارق خان شہید کی میانوالی میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ کے بعد شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں، شہداء کے لواحقین، اہل علاقہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔