تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کوحراست میں لے لیا گیا

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کوحراست میں لے لیا گیا
کیپشن: Tehreek-e-Insaf member of assembly was taken into custody

ایک نیوز :کراچی کے علاقے گلشن معمار بلاک ڈی میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑے کے بعد پولیس نے  تحریک انصاف کے ممبر سندھ اسمبلی  رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

 تفصیلات کےمطابق  دو پارٹیوں کے رہنماؤں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں  پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ گئے۔ اس دوران نامزد یوسی چیئرمین پیپلز پارٹی یو سی 12  ہلال سعید پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا، جنہیں ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔  پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔ واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا۔