سردیوں میں جسم کے جوڑ کیوں دکھتے ہیں؟وجہ دریافت 

Jan 15, 2023 | 22:58 PM

 ایک نیوز :ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ  سردیوں میں درجہ حرارت کا گرنا پٹھوں کے کھچاؤ کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں پٹھوں میں سختی اور جوڑوں کا درد ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سردیوں میں بیشتر  لوگوں کو جوڑوں میں درد کی شکایات رہتی ہے جس کے باعث کام کاج کرنے میں بھی دقت  کا سامنا رہتا ہے۔ایسے میں ایسا کیا کیا جائے کہ  آپ موسم سرما سے لطف اندوز بھی ہوں اور جوڑوں میں تکلیف بھی نہیں ہو، آج ہم آپ کو اپنی اس رپورٹ میں  ان مسائل کا حل بتاتے ہیں۔ جاڑے کے آتے ہی لوگ نزلہ کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں بچے، نوجوان اور بوڑھے سب شامل ہیں اسی طرح موسم سرما اپنے ساتھ کچھ لوگوں کیلئے جوڑوں کے درد جیسے مسائل بھی لے آتا ہے۔

 سردیوں میں درجہ حرارت کا گرنا پٹھوں کے کھچاؤ کا باعث بن سکتا ہے جس کے نتیجے میں پٹھوں میں سختی اور جوڑوں میں درد ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ سردیوں میں لوگوں کا دھوپ میں نکلنا بھی کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے وٹامن ڈی کی کمی بھی جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کا سبب بنتی ہے، ایک اور وجہ سردیوں میں خون کی صحیح گردش کا نہ ہونا بھی ہے، کیو نکہ سردی سے بچنے کیلئے لوگ زیادہ تر گھر میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں جس سے جسمانی ورزش کم ہوجاتی ہے۔

مزیدخبریں