ترک صدر نے قبل از وقت الیکشن کا اشارہ دیدیا

Jan 15, 2023 | 22:50 PM

ایک نیوز :ترک صدر طیب اردوان نےملک میں قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق ترک صدر طیب اردوان نے ملک میں جون 2023 میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اپنے ایک تازہ بیان میں انھوں نے عندیہ دیا کہ انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے کہا تھا کہ ہمارے پاس 5 مہینے ہیں اور ان 5 مہینوں میں ہمارے راہ میں کوئی اسٹاپ نہیں۔
ترک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی طرح کی تاریخ ہفتے کے روز اردگان کے بیان کے بعد حزب اختلاف کی طرف سےبھی سامنے آئی تھی ۔اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے بھی کہا ایسا لگتا ہے کہ الیکشن 14مئی کو ہی ہوں گے ۔
واضح رہے کہ ترکی کے اپوزیشن اتحاد نے ابھی تک کسی مشترکہ امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے، تاہم اپوزیشن رہنما نے کئی بار کہا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں