ایک نیوز :اگر آپ دن بھر میں کسی وقت کا کھانا چھوڑ دیتے ہیں تو اس عادت کے نتائج تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔
Tennessee یونیورسٹی کی اس تحقیق میں 40 سال سے زائد عمر کے 24 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دن میں کسی بھی وقت کا کھانے چھوڑنے کی عادت کے نتیجے میں موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔
تحقیق کے مطابق صبح ناشتہ نہ کرنے سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دوپہر یا رات کا کھانا چھوڑ نے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے انکشاف ہوتا ہے کہ دن میں کم از کم 3 بار خوراک کو جزوبدن بنانا ضروری ہے۔غذائی اور طرز زندگی کے عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا جس سے دریافت ہوا کہ دن میں ایک وقت کے کھانے سے دوری بھی موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
تحقیق میں لوگوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور براہ راست یہ جائزہ نہیں لیا گیا تھا کہ کسی وقت کا کھانا چھوڑنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں، تو اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔