ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عمران خان سے ملاقات کے بعد بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے 3نام فائنل کرلئے ہیں ۔عمران خان چاہتے ہیں ہم تحریک انصاف میں شامل ہوں مونس الٰہی کا یہی خیال ہے ۔
تفصیلات کےمطابق زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے 3ناموں کا فیصلہ ہوا ہے،عمران خان نے کہا احمد نوازسکھیرا اور نصیر خان، ناصر سعید کھوسہ کانام دیں ۔اتفاق رائے سے تینوں ناموں پر فیصلہ کیا گیاہے ،کوئی ایسا نام نہیں دیا جومسترد ہوجائے۔
پرویز الٰہی ٰنےمزید کہا کہ کل ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا،عمران خان نے کہا ہے تحریک انصاف میں ضم ہوجائیں،مونس الہٰی کا بھی خیال ہے کہ تحریک انصاف میں ضم ہوجائیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا رونا دھونا چل رہا ہے،شہبازشریف کو گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آرہی،عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے ۔