سونم کپور نےممبئی کی ٹریفک کو اذیت ناک قرار  دیدیا

Jan 15, 2023 | 22:06 PM

ایک نیوز  37 سالہ اداکارہ کا سفر کے دوران بُرا دن گزرا جس کا غصہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نکالا۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ممبئی کی آلودگی اور ٹریفک کے مسائل پر بات کی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ جوہو میں اپنے گھر سے بینڈ اسٹینڈ کا سفر کر رہی تھی جس کے لیے مجھے ایک گھنٹے کا وقت لگا، ممبئی میں گاڑی چلانا اذیت ناک ہے۔

 انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ شہر میں بہت زیادہ تعمیراتی کام اور جگہ جگہ کھدائی نے آلودگی میں اضافہ ہی کیا ہے، یہ کیا ہو رہا ہے؟


 

مزیدخبریں