تیسرا ون ڈے : انڈیا نے سری لنکا کو 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

Jan 15, 2023 | 21:43 PM

ایک نیوز : بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 317 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کےمطابق بھارت کی طرف سے دئیے گئے 391 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی طرف سے   نوانائیڈو فرنینڈو نے 19  رنز اسکو کئےجو سب سے ہائیسٹ سکور تھے ۔ انڈیا کی طرف سے محمد سراج نے چار شکار کیے جب کہ محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 اس سے قبل انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے تھے۔ ویرات کوہلی نے  سنچری سکور کی ۔ انہوں نے 110 گیندوں پر انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 166 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے شبھمن گل نے بھی سنچری سکور کی جب کہ کپتان روہت شرما نے 42 اور شریاس ایئر نے 38 رنز بنائے۔

مزیدخبریں