پاکستانی پلیئرز آئی ایل لیگ میں ہوتے تو کھیل کا اپنامزا تھا،یوسف پٹھان

 پاکستانی پلیئرز آئی ایل لیگ میں ہوتے تو سب کو مزہ آتا،یوسف پٹھان
کیپشن: If Pakistani players were in the IL League, everyone would have enjoyed it, Yusuf Pathan

ایک نیوز :سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے پلیئرز کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ اگر پاکستانی پلیئرز آئی ایل لیگ میں ہوتے تو سب کو مزہ آتا۔

 انٹرنیشنل لیگ( آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں شریک یوسف پٹھان کا دبئی میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  ایسوسی ایٹ ملکوں کی لیگ سے کھیل کو ترقی ملے گی، پاکستان اور بھارت کے پلیئرز ایک دوسرے کے خلاف بہت انجوائے کرتے ہیں۔بھارت پاکستان کا مقابلہ دنیا دیکھنا چاہتی ہے، پلیئرز کو بھی سیکھنے کو ملتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کب ہوتی ہے یہ تو ملکوں کے بڑوں نے طے کرنا ہے۔

یوسف پٹھان کا مزید کہنا تھا میرا خیال ہے بھارت کو اب بھی پاکستان ٹیم کے خلاف برتری حاصل ہے۔بڑے ٹورنامنٹ میں انڈیا کا پاکستان کے خلاف ریکارڈ اچھا ہے، وہ پریشر اچھا ہینڈل کرتا ہے۔ ایسا نہیں کہ ہمیشہ ایک ہی ٹیم جیتے، لیکن انڈیا کا ریکارڈ اچھا ہے۔   پاکستان کے پاس کافی اچھے کرکٹرز رہے ہیں، پاکستان کے ٹاپ پلیئرز اور بینچ میں کافی فرق ہے۔ بھارت کی بینچ اسٹرینتھ بہت اچھی ہے،ہر پلیئر کا متبادل موجود ہے ، اچھی بات ہے کہ پاکستان کو دو ، تین اچھے پلیئرز ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پاکستانی  پلیئرز اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔