ایک نیوز :سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات جیت چکی ہے ۔
پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی- ہمارے میئر کا اعلان عمران خان کریں گے- میں اللہ اور کراچی کے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ انشاء اللہ ہم کراچی کو جدید شہر میں تبدیل کریں گے۔
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) January 15, 2023
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کراچی میں پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی- ہمارے میئر کا اعلان عمران خان کریں گے- میں اللہ اور کراچی کے لوگوں کا شکر گزار ہوں۔ انشاء اللہ ہم کراچی کو جدید شہر میں تبدیل کریں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبات اور سندھ حکومت کی درخواستوں کے باوجود کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 64سیٹیں لے کر پہلے ،تحریک انصاف11سیٹیں لے کر دوسرے نمبرپر ہے جبکہ 5آزاد امیدوار بھی جیت چکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن یو سی 7 وارڈ 4 پی ایس 23 کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ بھی موصول ہوگیا۔جماعت اسلامی کے محمد مدثر 192 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر تحریک انصاف کے فروغ حسین 51 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔