حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں،فاروق ستار کاایم کیو ایم کو مشورہ 

Jan 15, 2023 | 18:25 PM

ایک نیوز :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کاکہنا ہے کہ  پی ڈی ایم رویہ ٹھیک نہیں ۔رابطہ کمیٹی کو میں نے اپنی رائے دی ہے اب وقت آ گیا ہے کہ  حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا بیان میں کہنا تھا پی ڈی ایم کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے ، ہمیں کسی کی نیت پر شکر نہیں کرنا چاہیے۔ رابطہ کمیٹی میں سلسلہ مشاورت کا عمل چل رہا ہے حلقہ بندیوں سے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور ہم کوفائدہ ہونا تھا۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے۔ ایک میئر نہیں سنبھال سکتا۔یہ فیصلہ ہو چکا ہے۔جماعت اسلامی یا پیپلزپارٹی کا میئر آئے گا،اگر پی ٹی آئی کو فائدہ ہوگا تو انہیں ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

 ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم نے 200 سے زائد امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات میں کھڑا کیاتھا۔ملک میں سیاسی اور معاشی بحران ہے ۔ ہمیں کسی کی نیت پر شکر نہیں کرنا چاہیے۔میں 2 سال سے پارٹی کو متحد کرنے کی کوشش کر رہا تھا،متحد ہونے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔

مزیدخبریں