ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 
کیپشن: Nationwide anti-polio campaign launched

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں تقریب کے دوران انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز کیا۔

انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان چند ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، وزیرستان میں چندماہ میں پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بل گیٹس سے بھی فون پر بات ہوئی ہے، مجھے یقین ہے کہ صوبائی حکومتیں وفاق اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے اس بیماری کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔

 شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے انسداد پولیو مہم پر اثر پڑا ہے۔ پولیو ورکرز نے مشکل حالات میں اپنا کام جاری رکھا، پولیو ورکرز کی کوشش نے سامنے آنے والے کیسز کے پھیلاؤ کو روک دیا۔

صوبہ بلوچستان کے 34اضلاع میں25لاکھ94ہزا ر، سندھ کے 30اضلاع میں 1کروڑ سے زائد،خیبرپختونخوا کے 45اضلاع میں 74لاکھ58ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سا ل20بچے پولیو وائرس کا شکار ہوئے تھے ۔حکومت نے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کردی ۔