ایک نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری نون لیگ سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے، زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا۔
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پی ڈی ایم منہ چھپانے کے بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ داستان پرینہ بن جائے گی، وزیر خزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کر دیئے ہیں، ایک طرف آٹے کی لائن ہوگی، دوسری طرف بینک کے شٹر ڈاؤن ہوں گے۔
زرداری نون لیگ سےپراناحساب پوراکررہا ہےزرداری ایک کولندن دوسرےکورائیونڈچھوڑ کرآئےگاPDMمنہ چھپانےکی بجائےمقابلےکی طرف آئےورنہ داستان پرینہ بن جائےگی۔وزیرخزانہ کےبیان کےبعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نےخالی کرناشروع کردیےہیں ایک طرف آٹےکی لائن ہوگی دوسری طرف بینک کے شٹرڈاؤن ہوں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 15, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی جنم جنم کی مخالف ہے، ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ شہبازشریف کو بھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، نوازشریف واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پر قل پڑھا جائے گا، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہے، 15 اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آ جائے گا، عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے۔