ایک نیوز: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ، نوٹیفکیشن جاری۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی، پٹرول 257روپے 13پیسے سے کم ہوکر 256روپے 13پیسے کا ہوگیا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4روپے کمی ہوئی ، جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر ،جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی ہوئی ، نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ،مٹی کا تیل 3 روپے 20 پیسے سستا ہوا ، نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔