ایک نیوز:آزاد کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسیم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ،گوجر خان، شاہ کوٹ ،لکی مروت سوات، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کوٹلی آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شدید زلزلے کے جھٹکے کئی سیکنڈز تک جاری رہے جبکہ زلزلے کے باعث گھروں میں لگے پنکھے پنڈولم کی طرح ہلتے رہے،زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سوات، پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے خوف و ہراس کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز ہندوکش اور زیر زمین گہرائی 220 کلومیٹر تھی۔