حکومت کا رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ

حکومت کا رمضان المبارک کے دوران چینی کے سٹالز لگانے کا فیصلہ
کیپشن: Government's decision to set up sugar stalls during Ramadan

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی دستیابی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے تین دن قبل چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی کی خریداری کی اجازت ہوگی، چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق چینی کے سٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے۔