لڑکی نے بغیر اجازت لڑکے کے گھر درجنوں پیزا بھجوا  دیئے  

Feb 15, 2025 | 21:36 PM

ویب ڈیسک:کہا جاتا ہے کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہوتا ہے لہٰذا بھارت کے شہر گروگرام سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے ویلنٹائن ڈے پر اس جملے پر عمل کر دکھایا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 24 سالہ ایوشی راوت نے کیش آن ڈیلیوری آپشن کے ساتھ 100 پیزا آرڈر کیے، ڈیلیوری کیلئے  اپنے سابق بوائے فرینڈ یش سنگھوی کے گھر کا پتا درج کروا دیا۔

انوکھا واقعہ اُس وقت میڈیا میں آیا جب ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے لگی جس میں ڈیلیوری بوائے گھر کی دہلیز پر 100 پیزا بکس رکھ رہا ہے۔

لڑکی کا یہ عمل سابق بوائے فرینڈ سے انتقام لینا تھا یا کچھ اور اس بارے میں معلومات دستیاب نہیں لیکن سوشل میڈیا پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں