ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر مین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیئر مین چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب میں پاکستان سعودیہ جوائنٹ ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع عبداللہ العطیبی اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض حامد الرویلی سے بھی ملاقات ہے ،پاک سعودی عسکری قیادت کی ملاقاتوں میں اہم سٹریٹیجک و سلامتی امور ،خطے کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل بن حماد الرویلی کی زیر صدارت جی ایم سی سی کا اجلاس ہوا، جے ایم سی سی اجلاس میں پاک سعودی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون ،مشترکہ ایکسچینج پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا ، تربیتی اقدامات اور دفاع سے متعلق دیگر امور بھی زیر بحث آئے ۔
ترجمان پا ک فوج کے مطابق پاک سعودی عسکری قیادت نے موجودہ دفاعی تعلقات و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا، سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا ،سعودی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔