ایک نیوز: سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی۔
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 9بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
روسٹر اور کازلسٹ کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ، جبکہ بینچ نمبر دو میں جسٹس منصور علی شاہ جسٹس عقیل احمد عباسی ، بینچ نمبر تین میں جسٹس منیب اختر جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہوں گے ۔
بینچ نمبر چار جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق ،بینچ نمبر پانچ جسٹس اطہر من اللہ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد گھیبہ ،جبکہ بینچ نمبر چھ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل ہو گا۔
بینچ نمبر سات میں جسٹس مسرت ہلالی جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم ، بینچ نمبر آٹھ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن ،جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل بینچ نمبر نو کا حصہ ہوں گے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ 18 سے 20 فروری تک سماعت کرے گا ۔