ایک نیوز(چودھری اشرف)سی بی ڈی پنجاب کے تعاون سے ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام 20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز کا شاندار آغاز ہو گیا۔
سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ افسران فلیگ آف میں شریک ہوئے ، ریلی میں سٹاک کیٹیگری اے، بی، سی، ڈی میں79ریسرز بھرپور شرکت کر رہے ہیں،سی بی ڈی پنجاب کی ریسنگ ٹیم بھی سٹاک کیٹیگری اے اور بی میں میدان میں اپنی مہارت دکھائیں گے۔
ریسرز کو تقریباً250کلومیٹر کا فاصلہ کم سے کم وقت میں طے کرنا ہے،پچھلے سال کے چیمپئن بلال چوہدر ی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار ہیں جبکہ محمد اللہ مروت، عقیل احمد، آصف امام، سعید شاہوانی اور حاتم وڑائچ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
سی بی ڈی پنجاب ریسنگ ٹیم میں تجربہ کار ریسرز عقیل احمد، حاتم وڑائچ اور عثمان ندیم شامل ہیں، دوسرے دن کی تمام گاڑیاں ٹریک پر جا چکی ہیں، چولستان جیپ ریلی میں ایران سے بین الاقوامی ریسرز اور خواتین ڈرائیورز نے بھی شرکت کی،سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہے۔
سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ کا کہنا ہے کہ چولستان جیپ ریلی ایک تہوار کی صورت اختیار کر چکی ہے، اس سے جنوبی پنجاب اور پورے صوبے کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، سی بی ڈی پنجاب اور ٹی ڈی سی پی سیاحت کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔

کیپشن: The second day of the 20th Cholistan Desert Jeep Rally begins