اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑمار دیا

اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کا تھپڑمار دیا
کیپشن: Shoaib Shaheen was slapped by Fawad Chaudhry outside Adiala Jail

ایک نیوز: فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین کو تھپڑمار دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر ایک نیوز کے رپورٹر چوہدری سجاد اور شعیب شاہین آپس میں باتیں کر رہے تھےکہ فواد چوہدری اندر داخل ہوا اور رپورٹرز کو کہا کہ ٹاؤٹ کے پاس کھڑے ہو پانچ پانچ ہزار روپے میں بکنے والا شعیب شاہین پارٹی کے اندر لڑائیاں ڈلوا رہا ہے۔
جس پر شعیب شاہین نے کوئی بات نہیں کی ، فواد چوہدری واپس مڑے اور شعیب شاہین کا گریبان پکڑ کر اس کو تھپڑ دے مارا ۔
  تھپڑ لگنے کی وجہ سے شعیب شاہین زمین پر گر گئے ،فواد چودری کی بیگم حباچوہدری نے فواد چوہدری کو پکڑ لیا۔    

ددوسری جانب شعیب شاہین نے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو واقع سے متعلق آگاہ کیا، شعیب شاہین نے ہاتھوں پر لگے زخم بھی بانی پی ٹی آئی کو دکھائے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے واقع پر افسوس کا اظہار کیا گیا، شعیب شاہین اور فواد چودھری دونوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔