سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی تاریخی کمی 

Feb 15, 2025 | 12:29 PM

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4700روپے کی کمی ہوئی،سونا 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 4030 روپے کی کمی ہوئی۔
10گرام سونا 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 50 ڈالر کی کمی سے 2883 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 87 روپے کی کمی 3 ہزار 363 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز    سونے کی قیمت میں  2200روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا  3لاکھ 6ہزار 200روپے ہو گیا تھا ۔      

مزیدخبریں