ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نےبرطانوی گلوکار و نغمہ نگار ایڈ شیرن کیساتھ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
وائرل اس ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنے ملک آئے مہمان گلوکار ایڈ شیرن کو اپنا آئیکونک پوز سکھا رہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ رخ خان بانہیں کھول کر جبکہ اس دوران انکے عقب میں کھڑے ایڈ شیرن ان کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان کے پوز کو دُہرا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس ویڈیو کو شاہ رخ خان کا کوئی دوست نہیں بلکہ بالی ووڈ نامور ہدایتکارہ فرح خان عکس بند کر رہی ہیں جنکی کیمرے کے پیچھے ہدایت دیتے ہوئے آواز بھی سنائی دے رہی ہے،یہ ویڈیو ایڈ شیرن کیجانب سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس کو دونوں نے مداح بے حد پسند کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ ویڈیو ایڈ شیرن کے 2024ء میں کیے گئے بھارتی دورے کے دوران بنائی گئی تھی۔
شاہ رخ خان نےاپنا کونسا مشہورپوز کس گلوکار کو سکھایا؟
Feb 15, 2025 | 12:02 PM