ایک نیوز: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں، ایس او ایس ولیج پشاور میں 121 بچے رہائش پذیر ہیں،ادارہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔
چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ نے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا، چیف جسٹس نے بچوں کو تعلیم میں محنت کی تلقین کی،ادارے کی ڈائریکٹر محترمہ کوکب بتول قریشی کی کاوشوں کو سراہا، چیف جسٹس نےبچوں اور انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
چیف جسٹس پاکستان کا اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ
Feb 15, 2025 | 11:18 AM