ایک نیوز: اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،8کاروائیوں میں9ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
کاروائیوں میں79لاکھ سے زائد مالیت کی 63.402 کلو گرام منشیات برآمد،راولپنڈی میں دو مختلف یونیورسٹیوں کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام آئس اور 172 گرام ہیروئن برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا،لاہور میں کارگو آفس میں تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل سے گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230 گرام ویڈ برآمد، سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل سے 33.6 کلو چرس اور 4.8 کلو افیون برآمد، 2 ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔
ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار دو خواتین سے 15.6 کلو چرس برآمد، پشاو ر میں رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس کے ذریعے فیصل آباد اور اسلام آباد بھیجے جانے والے 3 پارسلز سے 2.4 کلو افیون اور 3 کلو چرس برآمد ہوئی۔
لاہور میں کھنہ روہی نالا روڈ کے قریب کار میں چھپائی گئی 2.4 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار، لاہور میں بس سٹاپ کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی،1کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے این ایف کی کارروائی،9ملزمان گرفتار،63کلومنشیات برآمد
Feb 15, 2025 | 10:20 AM