لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی 

لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی 
کیپشن: Clouds in Lahore, drizzle in different areas

ایک نیوز: لاہور میں بادلوں کے ڈیرے،مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔
شہر لاہور میں بادلوں کے ڈیرے ،موسم خوشگوار ہو گیا ،شہر کے مختلف علاقوں ہلکی ہلکی رم جھم ،ہلکی ہلکی رم جھم نے پھر سردی کی یاد تازہ کر دی ،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وقفے وقفے بارش کا امکان ہے۔
اقبال ٹاون ،مسلم ٹاون ،وحدت روڈ ،گلشن روای میں بوندباندی جاری ہے،شہر لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو،مال روڈ، انارکلی، سمن آباد، چوک یتیم خانہ، اقبال ٹاؤن، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ اور چونگی امر سدھو میں بادل برس پڑے۔    
مختلف شہروں میں ہلکی بارش نےجاتی سردی کوبریک لگادی، بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے،پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،شمال مغربی بلوچستا ن میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری متوقع ہے۔
گذشتہ24گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ،لہہ میں پارہ منفی10، سکردو ، کالام میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ،گوپس، استورمیں درجہ حرارت منفی4، راولاکوٹ ، پا ر ا چنار اور بگروٹ میں منفی3ڈگری ریکارڈکیا گیا۔