ایک نیوز:رہنمان لیگ عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی حکومت بنالے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ شہبازشریف کو سخت حالات میں چلنے کا تجربہ ہے،نوازشریف کا کلیئر مؤقف تھا کہ اکثریت ملی تو وہ وزیراعظم ہونگے، یہ ملک پیپلزپارٹی کا بھی ہے انہیں اس بارے میں سوچنا چاہئے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ میاں نوازشریف نے پہلے کہہ دیا تھا کہ مخلوط حکومت ملکی مسائل حل نہیں کرپائے گی، پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ پشاور کو ڈھاکہ بنادینگے، یہ لوگ ملک میں صرف فتنہ اور فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑےہیں،جو بات بھی کریں ہم کوئی جواب نہیں دینگے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، پی ٹی آئی اور پی پی حکومت بنالے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔