ایک نیوز:بلوچستان اسمبلی کا سہراکس کےسر؟آزاداراکین نےسرجوڑلئے۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان سےنومنتخب آزاداراکین کاحکومت سازی یاکسی جماعت میں شمولیت کےحوالےسےمشاورتی اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی ولی نورزئی ‘ مولوی نور اللہ ‘ لیاقت لہڑی شریک ہوئے، بخت محمد کاکڑ ‘ اسفندیار کاکڑ نےبھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ عبدالخالق اچکزئی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔
ذرائع کےمطابق آزاد اراکین اسمبلی سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت رابطے میں ہے ‘ جے یو آئی نے بھی بعض آزاد اراکین اسمبلی سے رابطے کئے ہیں ‘آزاد اراکین اسمبلی نے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ کیاہے۔
واضح رہےکہ ابھی تک آزاداراکین نےیہ فیصلہ نہیں کیاکہ کس جماعت میں شمولیت اختیارکرنی ہے۔